سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے نتیجے میں کل بروز اتوار، 30 مارچ کو یکم شوال ہو گی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کے بعد کل بروز اتوار عید الفطر کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں جہاں ڈرونز کی مدد سے چاند کا مشاہدہ کیا جا رہا تھا، وہاں بھی شہادتیں موصول ہونے کے بعد کل بروز اتوار عید الفطر ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری طرف ایران، عمان، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش میں چاند نظر نہ آنے کے سبب پیر کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا، جبکہ ابتدائی طور پر یہ گمان کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی پیر، 31 مارچ کو ہوگی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version