واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کا اصل ذمہ دار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی موجودہ حالت کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے تمام فیصلے امریکی عوام کی خواہشات کے مطابق کر رہی ہے، جس کی بدولت ہم محفوظ ہیں اور اپنے اقدار کو عزت کے ساتھ نافذ کر رہے ہیں۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز کو امریکا پہلے ہی بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے چکا ہے اور ہمیں ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ کو بھی روکنا ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی وضاحت کی کہ ملک میں آنے والے تمام افراد کو امریکی قوانین کی مکمل پابندی کرنا ضروری ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version