برطانوی پارلیمنٹ نے معروف اداکار فیروز خان کو “اسٹار آف پاکستان” ایوارڈ سے نوازا۔
یہ اعزاز فیروز خان کو ہاؤس آف لارڈز میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ ایوارڈ کی اس تقریب کا انعقاد بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سوتھ اور بارونس آلڈین نے کیا تھا، جس میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر فیروز خان کے مداحوں کے علاوہ میڈیا اور سوشل میڈیا سے جڑے مشہور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز بھی موجود تھے۔
فیروز خان نے ایوارڈ حاصل کرنے پر برطانوی پارلیمنٹ اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
فیروز خان نے اپنے کیریئر میں “خانی”، “عشقیہ”، “خدا اور محبت”، “رومیو ویڈز ہیر” اور “حبس” جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دل جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس یہ ایوارڈ بشریٰ انصاری اور ہانیہ عامر کو بھی دیا جا چکا ہے، جب کہ گزشتہ برس ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔