کینیڈا: الاسکا میں ایک حادثے کے باعث منجمد جھیل میں پھنسے طیارے کے پائلٹ اور اس کی دو بیٹیوں کو 12 گھنٹے کی محنت کے بعد بچا لیا گیا۔
ریسکیو ٹیم کے رکن ٹیری گوڈیس نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے فیس بک پر ایک پوسٹ دیکھی، جس میں ایک شخص اپنے لاپتا بیٹے اور دو پوتیوں کی تلاش کے لیے مدد کی اپیل کر رہا تھا۔
اگلے دن صبح وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ طیارے کی تلاش میں نکلے، اور توستومینا جھیل کے ایک گلیشیر پر طیارے کا ملبہ دیکھنے میں آیا۔ قریب پہنچنے پر انھیں طیارے پر کھڑے تین افراد دکھائی دیے جو ہاتھ ہلا رہے تھے۔
طیارے کا ملبہ برف اور جھیل کے منجمد پانی میں پھنسا ہوا تھا، اور جب ریسکیو ٹیم وہاں پہنچی تو وہ حیران رہ گئے کہ تینوں افراد زندہ تھے اور طیارے کے پروں پر کھڑے ہوئے تھے۔
تینوں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے کا شکار طیارے کا پائلٹ اپنی کم عمر بیٹیوں کے ساتھ الاسکا کے جزیرہ نما علاقے کینائی میں سیاحت کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔
تینوں افراد نے منفی 20 ڈگری کی سردی میں طیارے کے پر کھڑے ہو کر امداد کے لیے ریسکیو ٹیموں کو پکارا۔ اتنی شدید سردی میں ان کا زندہ بچ جانا ایک معجزے کے مترادف ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔