اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے خیبر پختونخوا کے گلیات اور چترال کے گرم چشمے کو عالمی سطح پر بایوسفیئر ریزرو کا درجہ عطا کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ صوبے کے دو قدرتی مقامات کو عالمی شناخت اور مقام حاصل ہوا ہے، جن میں گلیات اور چترال کا گرم چشمہ شامل ہیں، جنہیں اب بایوسفیئر ریزرو قرار دیا گیا ہے۔
یونیسکو یہ اعزاز ایسے قدرتی علاقوں کو دیتا ہے جہاں جنگلی حیات، جنگلات، دریا اور دیگر ماحولیاتی نظام کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا گیا ہو۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ علاقے نہ صرف قدرتی جمال اور حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے اہم ہیں بلکہ یہاں کی مقامی آبادی فطرت کے ساتھ ہم آہنگ زندگی گزار رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ماحولیاتی تحفظ، پائیدار ترقی اور سائنسی تحقیق کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت ہے، اور ان مقامات کو عالمی تحفظ کی فہرست میں شامل کرنا ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ یہ کامیابی خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل کے تحفظ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے اور حکومت جنگلی حیات اور قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔