سائنس دانوں نے حال ہی میں ایسا منفرد مادہ تیار کیا ہے جو ہوا میں موجود آبی بخارات کو جذب کر کے پانی میں تبدیل کر سکتا ہے۔
امریکی کمپنی آٹوکو کے ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایسے نفیس میٹریلز تیار کیے ہیں جو فضا میں موجود نمی کو مؤثر طریقے سے جمع کر کے قابل استعمال پانی میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ نظام اتنا مؤثر ہے کہ اس کی مدد سے صحرائے تھر جیسے خشک علاقوں میں روزانہ 3,000 لیٹر تک پانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سسٹم کو فعال رکھنے کے لیے محض ایک سولر پینل درکار ہوتا ہے، جو پمپ اور اس سے منسلک چھوٹے پنکھوں کو توانائی فراہم کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، زمین کی فضا میں خشکی کی نسبت سات گنا زیادہ پانی موجود ہے، جسے مؤثر طریقے سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ آٹوکو اس جدید سسٹم کو تجارتی پیمانے پر تیار کر رہی ہے تاکہ اسے دنیا بھر میں پانی کی قلت کے شکار علاقوں میں استعمال کیا جا سکے۔
یہ جدید اختراع پاکستان سمیت پانی کی قلت سے متاثرہ ممالک کے لیے ایک امید کی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔