اسلام آباد ۔سپارکو نے بھی 30مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کی نوید سنا دی ،ترجمان سپارکوں کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق3بجکر 58منٹ پر تشکیل پائے گا،ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی، اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا،-*غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی،چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اورغروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی،چاند انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آنے کا قوی امکان ہے،ان سائنسی پیمانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، 30 مارچ 2025 کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے، لہٰذا، رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے، اور عید الفطر کا پہلا دن 31 مارچ 2025 کو منایا جائے گا، سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں بھی شوال کا چاند 30 مارچ 2025 کو نظر آئے گا، اور وہاں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی،ترجمان کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے، لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی گواہیوں کا جائزہ لے کر شوال 1446 ہجری کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
سپارکو نے بھی 30مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کی نوید سنا دی
#ps4share ancko art class barrio copa diy art dj sparcko dj sparco ellie sparkles exercise inspiration learning learning for children learning for kids march (month) march 18 (day of year) may 16 (day of year) passion for sound research sharefactory™ spacko spacko kenya spaco spaco kenya spako sparcko sparcko 254 sparcko kenya sparcko suspend sparcko31 sparco sparko sparko kenya sport performance suspend