شمالی تھائی لینڈ کے قدیم شہر ناکھون راچِزما کے نیچے دبے ایک قدیم اور نامعلوم شہر کی باقیات دریافت ہوئی ہیں، جسے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے دریافت کیا ہے۔
چولالونگکورن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سانتی پیلوپلی کی سربراہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق، یہ پوشیدہ شہر جدید ناکھون راچِزما کے مرکز کے نیچے موجود ہے۔
یہ دریافت جزوی طور پر ایک اتفاقی واقعہ کے نتیجے میں سامنے آئی، جب ماہرین نے 1954 میں رائل تھائی سروے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لی گئی فضائی تصاویر کا تجزیہ کیا۔
ڈاکٹر سانتی نے ان تصاویر میں زمین کے نیچے موجود بند کی نشاندہی کی، جس سے ایک ممکنہ انسانی تعمیر کا پتہ چلتا ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ قدیم شہر تقریباً 3.4 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا تھا۔ اگر اس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ گمشدہ شہر موجودہ شہر سے تقریباً دو گنا بڑا ہوگا اور دیگر قدیم بستیوں کے مقابلے میں بھی وسیع تر ثابت ہوگا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔