بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انوپم کھیر کے شو میں اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک عام اور غریب گھرانے کے لڑکے سے عالمی شہرت یافتہ اداکار بننے تک کے سفر کی کہانی سنائی۔
شاہ رخ خان نے اپنے مشکل دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر میں کھانے کے لیے محدود وسائل ہوتے تھے، یہاں تک کہ دال میں زیادہ پانی ملایا جاتا تھا تاکہ چار افراد کا کھانا پورا ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک دن اس مقام تک پہنچیں گے۔
اپنی مخصوص حسِ مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگ خان نے ہنستے ہوئے کہا، “اگر میری جیسی عام شکل و صورت اور محدود عقل رکھنے والا شخص یہاں تک پہنچ سکتا ہے تو پھر دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے۔”
اداکار نے بچپن کو زندگی کا سب سے خوبصورت دور قرار دیتے ہوئے کہا، “جب میں چھوٹا تھا، تو ہمیشہ بڑا ہونے کی خواہش کرتا تھا، اور آج جب بڑا ہو گیا ہوں، تو دل چاہتا ہے کہ کاش بچپن واپس آ جائے۔”
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے والدین کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ کم عمری میں ہی ان سے بچھڑ گئے تھے، لیکن ان کی جدوجہد اور محنت نے انہیں بالی ووڈ کا بادشاہ بنا دیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔