بھارت کے مشہور اداکار اور ایکشن فلموں کے معروف ولن سونو سود کی گاڑی ہائی وے پر ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب سونو سود کی اہلیہ اپنی بہن اور بھانجے کے ساتھ ممبئی سے ناگپور ہائی وے پر سفر کر رہی تھیں۔
حادثے کے نتیجے میں اداکار کی اہلیہ اور بھانجے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کی خبر سنتے ہی سونو سود فوری طور پر ناگپور پہنچے اور اس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اداکار نے حادثے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہیں اور اب خطرے سے باہر ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔