تمل اداکارہ شروتی نارائنن نے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق مبینہ ویڈیو کے آن لائن لیک ہونے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس ویڈیو کو مزید شیئر نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بہت مشکل ثابت ہو رہی ہے۔ شروتی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میرے بارے میں پھیلائی جانے والی یہ تمام معلومات آپ کے لیے صرف تفریح کا سامان ہیں، لیکن میرے لیے اور میرے عزیزوں کے لیے یہ ایک انتہائی پریشانی کی بات ہے۔ یہ میرے لیے ایک بہت سخت وقت ہے، اور میں اس صورتحال کو جھیلنا مشکل محسوس کر رہی ہوں۔ میں بھی ایک لڑکی ہوں، میرے بھی جذبات ہیں اور میرے عزیزوں کے بھی احساسات ہیں۔ آپ لوگ اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں درخواست کی، ’’میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ اس معاملے کو جنگل کی آگ کی طرح نہ پھیلائیں۔‘‘
شروتی نارائنن کی مبینہ ویڈیو ایک پرائیویٹ آڈیشن کے دوران لی گئی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فلم انڈسٹری میں استحصال پر بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ شروتی نے اپنے کیریئر کا آغاز تمل ٹی وی سیریلز سے کیا تھا، اور انہیں ’سراگڈیکا آسائی‘ جیسے شوز سے شہرت ملی جو اسٹار وجے پر نشر ہوتا ہے اور جیو ہاٹ اسٹار پر دستیاب ہے۔ یہ شو جنوری 2023 میں شروع ہوا تھا، جس میں وتری وشنت اور گوماتھی پریا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔