اسلام آباد ۔ایک اور پیشرفت میں سسٹمز لمیٹڈ نے اپنے شیئر ہولڈرز کو آگاہ کیا ہے کہ کمپنی سعودی عرب میں اپنی سرمایہ کاری کو دگنا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بیان کے مطابق سعودی عرب نمایاں ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے جہاں توسیع کی گنجائش متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں 3 سے 5 گنا زیادہ ہے۔ مختلف شعبوں میں وسیع مواقع کمپنی کی مہارت سے ہم آہنگ ہیں لہٰذا کمپنی اپنی سعودی آپریشنز کو توسیع دے رہی ہے اور سرمایہ کاری میں اضافہ کررہی ہے۔
سسٹمز نے کہا کہ سعودی عرب مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے جس میں 100 ارب ڈالر کا اے آئی فنڈ بھی شامل ہے جو کمپنی کے لیے ان ترقیاتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کا ایک وسیع موقع فراہم کرتا ہے