بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ویرات کوہلی کو کیے گئے میسج کے حوالے سے بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
ویرات کوہلی متعدد بار یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ جب انہوں نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، تو ایم ایس دھونی وہ واحد کرکٹر تھے جنہوں نے انہیں پیغام بھیجا۔
تاہم، حالیہ انٹرویو میں جب ایم ایس دھونی سے اس پیغام کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح طور پر جواب دینے سے گریز کیا۔
“میں ویرات کے ساتھ اپنے تعلق پر بات کر سکتا ہوں، مگر میسج کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔”
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی گفتگو کو نجی رکھنا ضروری ہے تاکہ دیگر کرکٹرز بھی ان پر بھروسہ کر سکیں اور بے جھجک اپنی بات کہہ سکیں۔
ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ ان کے درمیان ہونے والی بات چیت باہر نہیں آئے گی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس معاملے کو ایسا ہی رکھنا چاہتے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔