اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران خان یونس کے ناصر اسپتال پر فضائی حملہ کیا گیا، جس میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن، اسماعیل برہوم سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی میزائل اسپتال کے سرجری وارڈ پر گرا، جس سے شدید نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا ہدف ایک “اہم دہشت گرد” تھا، تاہم نشانہ بنائے گئے فرد کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اسپتال کی تیسری منزل پر آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے جا سکتے ہیں، تاہم ان مناظر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ادھر، خان یونس اور رفح میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں آج کے شہداء کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمے اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 6 افراد شہید ہوئے، جبکہ ماعن کے علاقے میں اسرائیلی فوجی حملے میں مزید 4 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
اس کے علاوہ، 6 فلسطینی اس وقت زخمی ہوئے جب ان کی گاڑیوں کو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
غزہ میں مسلسل جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث انسانی بحران مزید شدت اختیار کر چکا ہے، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔