بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیف دی چلڈرن نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ میں سب سے زیادہ نقصان ان معصوم بچوں کا ہوا ہے، جن کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیف دی چلڈرن نے حالیہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، صرف ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 270 سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں یتیم اور بے گھر ہو گئے ہیں۔
بیان میں یہ تشویشناک انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ غزہ میں صرف بمباری ہی نہیں بلکہ شدید بھوک بھی بچوں کی ہلاکت کا سبب بن رہی ہے۔ اسرائیلی فورسز غذائی اجناس کی ترسیل روک رہی ہیں، جس کے باعث معصوم زندگیاں خطرے میں ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں بے گھر ہونے پر مجبور ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔