فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے پیش نظر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں 27 مارچ 2025 تک توسیع کر دی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، فروری 2025 کے ٹیکس مدت کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 مارچ 2025 مقرر تھی، جسے اب بڑھا کر 27 مارچ 2025 کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 43 کے تحت کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیکس گزاروں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ وہ کسی پریشانی کے بغیر اپنی ریٹرن جمع کرا سکیں۔
ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بروقت اپنی ریٹرن فائل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ جرمانے سے محفوظ رہ سکیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی آر وقتاً فوقتاً کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتا رہتا ہے تاکہ ٹیکس ادائیگی کا عمل آسان بنایا جا سکے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔