یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے ایک سابق طالب علم نے حیران کن طور پر 64 برس بعد اپنی یونیورسٹی کی لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کر دی۔

یونیورسٹی کی چیف لائبریرین سوزن پارکر کے مطابق، جنوری میں لائبریری کو ایک پیکج موصول ہوا، اور جب اسے کھولا گیا تو اس میں ہوریس کیفرٹ کی لکھی گئی کتاب “کیمپنگ اینڈ وُڈکرافٹ” کا 1931 کا ایڈیشن برآمد ہوا۔

یہ کتاب 1960 میں یونیورسٹی کے طالب علم رابرٹ مرے نے لائبریری سے جاری کروائی تھی، جو اب 83 سال کے ہو چکے ہیں۔

کتاب کے ساتھ معذرت نامہ اور جرمانے کی رقم بھیجی گئی
سوزن پارکر نے یونیورسٹی کی نیوز ریلیز میں کہا،
“زیادہ تر لوگ اوور ڈیو کتابیں خاموشی سے واپس کر دیتے ہیں، لیکن اتنے طویل عرصے بعد کسی کتاب کی واپسی ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ کتاب کے ساتھ رابرٹ مرے کا ایک خط بھی موجود تھا، جس میں انہوں نے معذرت کی، جبکہ انہوں نے جرمانے کے طور پر 70 ڈالر کا چیک بھی بھجوایا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version