مہاراشٹر: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر دھراشیو میں ایک افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کالج کی ایک تقریب کے دوران 20 سالہ طالبہ دورانِ تقریر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مہارشی گوروواریا شندے ماہویدیالایا نامی تعلیمی ادارے میں ہونے والی ایک تقریب میں ورشا کھراٹ نامی طالبہ اسٹیج پر مراٹھی زبان میں خطاب کر رہی تھیں، جہاں وہ اچانک بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئیں۔ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ورشا اپنی تقریر کے دوران نہایت پُراعتماد نظر آ رہی تھیں، ان کی آواز رفتہ رفتہ مدھم ہوتی گئی، اور وہ اچانک گر پڑیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سامعین اور طالبہ دونوں خوشگوار موڈ میں تھے، اور اچانک پیش آنے والا یہ واقعہ سب کے لیے حیران کن ثابت ہوا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ سانحہ کس تاریخ کو پیش آیا۔
ایسا ہی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ حال ہی میں بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں بھی پیش آیا، جہاں شادی کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران 50 سالہ تاجر وسیم سرور رقص کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ ان کی بیوی فرح کے ساتھ خوشی کے لمحات مناتے ہوئے اچانک پیش آنے والے اس واقعے نے جشن کو غم میں بدل دیا۔ اسپتال لے جانے پر معلوم ہوا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔
اسی طرح مدھیا پردیش کے ضلع اشوک نگر میں ایک ویٹرنری ڈاکٹر کو ڈرائیونگ کے دوران دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث ان کی گاڑی پارک کے قریب جا کر رک گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق، وہ گاڑی کے اندر بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔
یہ پے در پے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اچانک دل کا دورہ کسی بھی لمحے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، چاہے ماحول خوشی کا ہو یا سنجیدگی کا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔