اسلام آباد۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ہمیں آپس کی بدگمانی کو ختم کرنا ہوگا‘علی امین نے بانی پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔ وہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے جو چار گھنٹے سے جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمارے صوبے میں سیکیورٹی مسائل موجود ہیں، پولیس فورس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بڑھا رہے ہیں، پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے، ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کو مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم بارہا وفاق سے یہ معاملہ اٹھا رہے ہیں، افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔فوج نے خیبرپختونخوا میں امن کیلئے بہت کام کیا ہے۔ہمیں آپس کی بد اعتمادی کو ختم کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق علی امین کا بانی چیئرمین نے نام لئے بغیر سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زوردیا۔