اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے مسلسل جڑی رہتی ہیں، اور ان کے فالوورز میں دنیا کے مختلف خطوں اور مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہولی کے تہوار کی خوشی میں مداحوں کو مبارکباد دی۔ اس تصویر میں ہانیہ نے ماتھے پر بندیا پہن رکھی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے لکھا: “ایک عقلمند شخص نے کہا تھا کہ نہ تو برائی سنو اور نہ ہی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ’ہولی‘ کے تہوار کا جشن منانے والوں کو خوشی کی دعا دیتی ہوں۔”

تصویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو خواتین بھی موجود ہیں، جن کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی ہے۔

تاہم، ہانیہ عامر کے اس انداز پر کچھ مداحوں کو اعتراض تھا۔ ایک صارف نے کمنٹس میں پوچھا کہ “آخری بار آپ نے نماز کب پڑھی تھی؟”

ایک اور صارف نے بندیا پہننے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ہندو کلچر میں شامل ہونے کی کیا ضرورت ہے؟”

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ پوسٹ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی ہے جس کا مقصد زیادہ کمنٹس اور ویوز حاصل کرنا ہے۔

دوسری جانب کچھ افراد نے ہانیہ عامر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بندیا کسی خاص مذہب سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ ایک ثقافتی علامت ہے۔

ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ “ہمیں ایک دوسرے کی ثقافتی اور مذہبی رسومات میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ ہم سب کے درمیان محبت اور ہم آہنگی بڑھے۔”

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہندو مذہب کے ماننے والے اس وقت ہولی کا تہوار روایتی طریقے سے منا رہے ہیں، جس میں رنگوں کی تقریب اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version