اداکار اور میزبان عمران اشرف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنے بیٹے کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

عمران اشرف نے ان مقدس لمحات کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: “بلاوایا آیا ہے۔”

ان تصاویر میں عمران اشرف اپنے بیٹے روحان اشرف کے ساتھ مسجد نبوی کے صحن میں کھڑے نظر آ رہے ہیں، جبکہ پس منظر میں گنبد خضریٰ دکھائی دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ ان تصاویر میں عمران اشرف نے اپنے بیٹے روحان کا چہرہ نہیں دکھایا، کیونکہ وہ عموماً اپنے بیٹے کو عوامی منظر سے دور رکھتے ہیں۔

عمران اشرف کی شیئر کردہ تصاویر میں معروف شخصیات مومن ثاقب اور وقار ذکاء بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version