امریکا میں ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر اس وقت شدید خوفزدہ ہوگئی جب وہ پیزا پہنچانے کے لیے مقررہ پتے پر پہنچی اور گھر کی دہلیز کے قریب ایک بڑے مگرمچھ کو موجود پایا۔
فلوریڈا میں ایک پولیس افسر نے پچھلے دروازے سے پیزا ڈیلیور کیا کیونکہ ڈیلیوری رائیڈر کا سامنا کار پارکنگ میں 8 فٹ لمبے مگرمچھ سے ہوگیا تھا۔
براڈینٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر کیمرے کی فوٹیج شیئر کی، جس میں دکھایا گیا کہ ایک پولیس افسر کو ایک گھر کے قریب موجود مگرمچھ کے بارے میں مطلع کیا گیا۔
افسر نے گھر کے ڈرائیو وے میں کھڑی کار کے نیچے مگرمچھ کو دیکھا، جو فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے ٹریپر کے آنے کا انتظار کر رہا تھا۔ تاہم، پیزا ڈیلیوری ڈرائیور ٹریپر سے پہلے ہی وہاں پہنچ گئی۔
پولیس افسر نے ڈیلیوری رائیڈر کو فوری طور پر روکا اور اسے مگرمچھ کی موجودگی سے آگاہ کیا، جو گھر کے داخلی راستے کے قریب موجود تھا۔
بعد میں، افسر نے رائیڈر سے پیزا لے کر پچھلے دروازے کے ذریعے مکینوں کو ڈیلیور کر دیا، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔