اسلام آباد۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر او ر دیگر پارٹی رہنماجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ،پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر سخت سوالات کیے گئے،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق تمام ریکارڈ پی ٹی آئی رہنماﺅں کے سامنے رکھ دیا ۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر، روف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، بیرسٹر گوہر جے سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ کی گئی،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں،کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے،سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی تحریک انصاف سے بھی مشاورت کر یں گے

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلر سے متعلق سوالات کیے گئے، پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر سخت سوالات کیے گئے، پی ٹی آئی رہنماوں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پارٹی فنڈز سے متعلق تمام ریکارڈ جے آئی ٹی کو پیش کر دیا، بیرسٹر گوہر و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے، جے آئی ٹی کا پیش نہ ہونے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی نے واضح کیا کہ جو پیش نہیں ہوئے ان پر سخت ایکشن لے رہے ہیں، تحریک انصاف کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے دو لوگ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے انکے وکیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی آج کی مشروط حاضری قبول کر لی گئی،جے آئی ٹی نے سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ طلبی پر دونوں خواتین رہنما ہر صورت پیش ہوں،فنانس ٹیم نے تحریک انصاف کی فنڈنگ سے متعلق تمام ریکارڈ جے آئی ٹی کو پیش کر دیا۔

 

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version