اسلام آباد۔ہائی پاور بورڈ نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان سمیت متعدد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ہے۔ ہائی پاور بورڈ کا اجلاس نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف گروپس کے گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی پر غور کیا گیا، جن میں سیکرٹریٹ گروپ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، اکنامسٹ گروپ، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ، انفارمیشن گروپ، پوسٹل گروپ اور ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ کے افسران شامل تھے۔ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے جن افسران کی ترقی کی سفارش کی ہے

ان میں انفارمیشن گروپ سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان،سیکرٹریٹ گروپ سے عائشہ حمیرا، چوہدری ظہور احمد،ڈاکٹر نواز احمد،حماد شمیمی،محمد اسلم غوری پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے شہزاد حسن،سید محمد عمار نقوی، اکانومسٹ گروپ سےڈاکٹر امتیاز احمد ،پوسٹل گروپ سے سمیع اللہ خان اورریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ سے سید مظہر علی شاہ شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران جلد اپنے نئے عہدوں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version