لاہور۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں چار ٹیموں نے جگہ بنالی ہے، اور ان کے میچز بھی کنفرم ہوچکے ہیں۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ بھارت نے اپنے گروپ کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔
سیمی فائنل کے میچز دبئی اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دبئی میں 4 مارچ کو بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، جبکہ 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی دو ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت فائنل تک پہنچتا ہے تو یہ میچ دبئی میں ہی ہوگا۔