دبئی ۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما حیرت زدہ رہ گئیں۔

دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں کیوی کھلاڑی گلین فلپس نے ویرات کوہلی کا شاندار کیچ پکڑ کر سب کو دنگ کر دیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویرات کوہلی نے کیوی بولر کائل جیمیسن کو پہلے ایک شاندار چوکا جَڑا، مگر اگلی ہی گیند پر فیلڈ میں موجود گلین فلپس نے ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کر دیا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version