بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف اپنی ساس کے ہمراہ مہاکنبھ میلے میں شرکت کے لیے پہنچی ہیں، جہاں کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

فلم چھاوا کے مرکزی اداکار وکی کوشل کی اہلیہ کترینہ کیف اب اپنی سسرالی روایات کا حصہ بنتی دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ اپنے شوہر کی والدہ کے ہمراہ مہاکنبھ میلے میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے دریائے گنگا میں مقدس غوطہ بھی لگایا۔

اداکارہ نے اس موقع پر نارنجی رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا اور اپنی ساس کے ساتھ گنگا میں پوجا کرتے ہوئے دیکھی گئیں۔ ہندو عقیدے کے مطابق، اس مقدس مقام پر غوطہ لگانے سے گناہ دھل جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مذہبی اجتماع، جو 13 جنوری 2025 کو بھارت میں شروع ہوا، ہر 12 سال بعد منعقد کیا جاتا ہے اور ملک بھر سے کروڑوں افراد اس میں شرکت کرتے ہیں۔

بھارتی شہر الہ آباد میں جاری مہاکنبھ میلہ 26 فروری 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version