اسلام آباد۔وفاقی کابینہ میں توسیع کا مرحلہ ،نئے وزراءکی تقریب حلف وفاداری کل ایوان صدر میں ہوگی۔ایوان صدر کو تقریب حلف وفاداری کیلئے آگاہ کردیا گیا
حلف برادری کی تقریب شام پانچ بجے ہوگی،حتمی شیڈول کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر کیا جاے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورے اقتدارکے ایک سال بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے،15 سے20وفاقی وزراء وزرائے مملکت ، مشیر کابینہ کا حصہ ہوں گے
وفاقی میں نئے وزرا اور وزرائے مملکت میں حنیف عباسی،ڈاکٹر طارق فضل، ایم کیو ایم کے مصطفے کمال ،بیرسٹر عقیل ، حزیفہ رحمان، سینیٹر طلال چوہدری، افضل کھوکھر: عبد الرحمن کانجو، سرادر یوسف نوشین افتخار رومینہ خورشید عالم اوررضاحیات ہراج وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری ریاض (جج) کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے، ڈاکٹر توقیر حسین شاہ وزیراعظم کے ایڈوائزر ہونگے ،علی زاہد چوہدری جنید انوار رانا مبشر اقبال اور بلال اظہر کیانی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے
حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے،خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جاسکتی ہے