پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے حارث رؤف کی انجری کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کو خبردار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حارث رؤف اپنی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو پائے تو انہیں چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں شامل کرنا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
محمد عامر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ صرف تین میچز کے لیے اپنے کیریئر کو خطرے میں ڈالنا بے وقوفی ہوگی، کیونکہ اگر حارث رؤف انجری کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں تو وہ اپنی 100 فیصد کارکردگی نہیں دکھا سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حارث رؤف سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہیں تو وہ کم از کم چھ ہفتوں تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکتے۔ تاہم، اگر یہ انجری کسی ہلکی نوعیت کی ہے تو پھر وہ جلد ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے اور صرف 6.2 اوورز ہی کروا سکے، جس کے بعد وہ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔