اسلام آباد۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا ،فلائی اوور برج سے منصوبے کے مختلف حصوں پرتعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا
حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کے اسفالٹ بیس کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ اسفالٹ وئیرنگ کا کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے،چیئرمین سی ڈی اے کا لین مارکنگ، سافٹ لینڈ سکیپنگ، لائٹس کی تنصیب، سٹار پولز، سائینج بورڈ سمیت دیگر تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا
محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے کے چاروں اطراف صفائی ستھرائی کے کاموں کو بھی ساتھ ساتھ مکمل کیا جائے، ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں کو بھی مکمل کیا جائے،ایف ایٹ انٹرچینج چوک پر نصب فیلگ پول کی اونچائی میں مزید اضافے کر دیا گیا ہے،ایف ایٹ انٹرچینج پروجیکٹ میں شامل انڈر پاس کی ایگزٹ لوپ سے منسلک لین کو مختلف رنگ میں تبدیل کیا جارہا ہے،ایگزٹ لوپ کی لین کے رنگ تبدیل کرنے سے ٹریفک کے بہاو¿ اور ٹریفک کو لین بدلنے میں آسانی ہو جائے گی
ایف ٹن راو¿نڈ آباو¿ٹ پر جاری تعمیراتی کاموں کو بھی ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کے اطراف تمام بیوٹیفکش کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کے ساتھ شہریوں کو سگنل فری سہولیات میسر ہوگی۔