بھارتی یوٹیوبر اور پوڈکاسٹ میزبان رنویر الہٰ آبادیا کی یوٹیوب سے ہونے والی ماہانہ آمدنی اور مجموعی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حالیہ دنوں میں انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ شو میں اپنے متنازع بیان کی وجہ سے رنویر الہٰ آبادیا سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں، اور اسی دوران ان کی آمدنی کے بارے میں جاننے کی عوامی دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، رنویر الہٰ آبادیا یوٹیوب سے ماہانہ تقریباً 40 ہزار ڈالرز کماتے ہیں، جبکہ ان کی سالانہ آمدنی 40 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ، ان کے اثاثوں میں ایک عالی شان دفتر، پرتعیش بنگلہ اور مہنگی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ رنویر نے اپنے پوڈکاسٹ دی رنویر شو کے ذریعے شہرت حاصل کی، اور اب ان کے مداحوں میں کئی نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔ وہ بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ انٹرویوز کر چکے ہیں، جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version