روسی شہر بیریزوسکی کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایک غیر متوقع موڑ اس وقت دیکھنے میں آیا جب موجودہ میئر یوگینی پستوو اپنی ہی انتظامیہ کے ایک ملازم کی اہلیہ یولیا مسلاکووا سے شکست کھا گئے۔
Sverdlovsk کے علاقے میں واقع بیریزوسکی کے میئر الیکشن کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا، کیونکہ یوگینی پستوو مسلسل چوتھی بار عہدہ حاصل کرنے کے لیے میدان میں تھے۔ ان کے مدمقابل ولادیمیر پوتن کی سیاسی جماعت “یونائیٹڈ رشیا” کی رکن یولیا مسلاکووا تھیں، جو اتفاق سے میئر کے ذاتی ڈرائیور کی اہلیہ بھی ہیں۔
انتخابات سے قبل کسی کو توقع نہیں تھی کہ یولیا مسلاکووا جیت جائیں گی، حتیٰ کہ خود یولیا نے بھی تسلیم کیا کہ وہ محض انتخابی رسمی کارروائی مکمل کرنے کے لیے امیدوار کے طور پر کھڑی کی گئی تھیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ میئر کے عہدے کا حلف اٹھانے سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔
بیریزوسکی میں، دیگر کئی شہروں کی طرح، میئر کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ ایک انتخابی کمیٹی کی سفارش پر نائبین کے ذریعے ہوتا ہے۔ یہ نائبین عموماً مختلف مقامی اور علاقائی حکام کے نمائندے ہوتے ہیں۔
اس سال، نائبین نے انتخابی کمیٹی سے درخواست کی تھی کہ مزید متبادل امیدواروں کو بھی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، تاہم انہیں صرف دو ہی آپشن دیے گئے: موجودہ میئر یوگینی پستوو اور بیریزوسکی انتظامیہ کے انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ یولیا مسلاکووا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔