لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جو 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں منعقد ہوگی۔ پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے، اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی، جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ:
- بیٹرز: بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر
- آل راؤنڈرز: فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا (نائب کپتان)
- وکٹ کیپر بیٹرز: محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان
- اسپنر: ابرار احمد
- فاسٹ بولرز: حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔