اسلام آباد ۔وفاقی وزارت داخلہ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملک ریاض اور شہزاد اکبر سمیت 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹس منسوخ کردیے ہیں۔
وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر 4 ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔ اشتہاری ملزمان میں ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح شہزادی شامل ہیں۔نیب نے وزارت داخلہ کو 28 جنوری کو پاسپورٹ منسوخی کے لیے خط لکھا تھا۔ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے ملزمان کے پاسپورٹس منسوخ کردیے ہیں اور اب انٹرپول سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔