اسلا م آباد ۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 ایئر کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئی فون 17 ایئر سلم لائن کے ساتھ ایک طویل کیمرہ ماڈیول سے لیس ہوگا۔ اس میں سنگل کیمرہ لینس، ایک فلیش اور دائیں ہاتھ کے کنارے پر چھوٹا مائیکرو فون کٹ آو¿ٹ شامل ہوگا۔
اس نئے ڈیزائن میں ایک نمایاں تبدیلی گوگل کی پکسل سیریز کے کیمرہ بار کی مماثلت رکھتی ہے۔ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ایپل اپنے انٹیلی جنس سوٹ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ تبدیلی میک او ایس سیکویا ورڑن 15.3، آئی او ایس اور آئی پیڈ او ایس 18.3 کی آئندہ ریلیز کے ساتھ کی جائے گی۔مزید یہ کہ ایپل کی جانب سے سستا ترین آئی فون بھی جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔