لندن۔صحت مند ناشتا کرنا دل کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ماہرین نے ناشتے کی اوسط توانائی اور اس میں شامل پروٹین، چکنائی، فائبر اور دیگر غذائی اجزا کا تجزیہ کیا اور اسے روزمرہ کی کل خوراک کے معیار سے موازنہ کیا۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق، وہ افراد جو ناشتے میں مناسب مقدار میں کیلوریز لیتے ہیں اور غذائیت سے بھرپور اشیاء کا انتخاب کرتے ہیں، ان میں قلبی امراض کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
اسپین کے اسپتال ڈیل مار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق، الوارو ہرنیز کا کہنا ہے کہ، “ناشتا دن کا سب سے اہم کھانا ہے، لیکن اس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ ناشتے میں کیا کھاتے ہیں۔”
انہوں نے وضاحت کی کہ ناشتے میں غذائیت سے بھرپور اشیاء کا انتخاب اور انہیں معتدل مقدار میں کھانا ضروری ہے۔ تحقیق کے مطابق، صحت مند اور متوازن ناشتا بہتر قلبی صحت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناشتے میں شامل اشیاء کا معیار اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ناشتا خود۔ غذائیت سے بھرپور، متوازن اور مناسب مقدار میں لیا گیا ناشتہ دل کی صحت کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔