اسلام آباد ۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بانی چیئرمین کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
پارٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ کمیٹی سابق سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کی سربراہی میں کام کرے گی۔ کمیٹی کا مقصد دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانا اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کو اجاگر کرنا ہے۔
پارٹی نے مزید کہا کہ یہ کمیٹی پاکستان کے مؤقف کو موثر انداز میں عالمی سطح پر پیش کرے گی اور اہم سفارشات مرتب کرے گی۔
تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان میں سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ، اور علی اصغر خان شامل ہیں۔