لاہور۔پنجاب حکومت نے ساڑھے 12 سے 50 ایکڑ تک رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چھوٹے کسانوں کے بعد اب بڑے زمینداروں کو بھی سہولت دینے کا اقدام کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق، 34 ہزار سے زائد کسانوں نے محکمہ زراعت کو درخواستیں جمع کروائی ہیں۔
حکومت نے 3 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کے دفتر کو ارسال کر دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ زمین پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو 1 ہزار لیزرلینڈ لیولرز مفت دیے جائیں گے، جبکہ 25 سے 50 ایکڑ پر گندم اگانے والے کسانوں کو 1 ہزار مفت ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔
پنجاب میں 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ زمین پر 2 کروڑ 11 لاکھ 7 ہزار ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔