ملتان۔قومی کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ پانچویں وکٹ کے لیے محمد رضوان اور سعود شکیل نے شاندار 141 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ سعود شکیل 84 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 71 رنز اسکور کیے۔
دیگر بلے بازوں میں سلمان آغا صرف 2 رنز، نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے، ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن اور جیڈن سیلز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
میچ کے پہلے دن پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ خراب موسم اور دھند کی وجہ سے ٹاس تاخیر سے ہوا، جو دوپہر 1 بجے کروایا گیا اور میچ کا آغاز ڈیڑھ بجے ہوا۔
پاکستانی بلے بازوں میں ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ 6، کپتان شان مسعود 11، کامران غلام 5 اور بابراعظم 8 رنز بنا کر جلد آو¿ٹ ہو گئے۔
ویسٹ انڈیز کے بولرز میں جیڈن سیلز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گڈاکیش موتی نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔