اسلام آباد۔اسلام آباد کے ڈپلو میٹک انکلیو میں موجود ایک فلیٹ سے غیر ملکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی لاش ملی ہے۔
معتبر ذرائع کے مطابق، لاش کی شناخت جرمن سفارت خانے کے سیکنڈ سیکرٹری تھامس جرگن کے طور پر کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے جرمن سفارت خانے کو بھی اطلاع دی ہے اور تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ جرمن سفارت کار کی موت کے بارے میں جرمن سفارت خانے کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہو سکے گا۔ مذکورہ جرمن سفارت کار پہلے بھی ایک بار معمولی ہارٹ اٹیک کا شکار ہو چکے تھے۔
پولیس کے مطابق، دو دن سے دفتر نہ آنے پر جرمن سفارت خانے کے عملے نے فلیٹ کا دروازہ توڑا تو سفارت کار کی لاش ملی۔ اس کے بعد پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔