فورڈ موٹر کمپنی نے کہا ہے کہ اس کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اکاؤنٹ کو فلسطین کی حمایت پر ایک پوسٹ کے بعد ہیک کر لیا گیا۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ مختصر وقت کے لیے ہیک کیا گیا، اور اس دوران تین پوسٹس کی گئیں جو فورڈ کی اجازت یا مرضی سے نہیں کی گئی تھیں، اور یہ خیالات فورڈ موٹر کمپنی کی نمائندگی نہیں کرتے۔
فورڈ نے مزید بتایا کہ فورڈ موٹر اور ایکس دونوں اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ہیک ہونے کے بعد فورڈ کے اکاؤنٹ سے آزاد فلسطین، اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، اور تمام نظریں غزہ پر ہیں جیسے پیغامات پوسٹ کیے گئے تھے۔ ان پیغامات میں غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کی مذمت کی گئی تھی۔
اگرچہ فورڈ کے پیغامات ایکس سے ڈیلیٹ کر دیے گئے، مگر وہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر پھیل چکے تھے۔ اس سے قبل، اسرائیل نے غزہ میں اپنی کارروائیوں کے دوران 45,500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔