امریکا میں ایک انگریز خاتون کی جانب سے باسمتی چاول کے تھیلے کو بطور ہینڈ بیگ استعمال کرنے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کو اپنی طرف مبذول کر لیا ہے۔
یہ دلچسپ منظر ایک سیلون میں پیش آیا جہاں ایک امریکی خاتون باسمتی چاول کا تھیلا اپنے لباس کے ساتھ میچ کر رہی تھیں۔ اس تصویر کو انسٹاگرام صارف امندا جان منگلاتھل نے شیئر کیا، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ خواتین اکثر مہنگے بیگ کا ٹرینڈ اپناتی ہیں، لیکن یہاں ایک چاول کا تھیلا، جو عام طور پر کھانے کی اشیاء میں استعمال ہوتا ہے، اسے ہینڈ بیگ کے طور پر اپنایا گیا ہے۔
امندا نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ امریکا میں کیا ٹرینڈ چل رہا ہے، آپ اسے آسانی سے اپنا سکتے ہیں، اور یہ ٹرینڈ بھارت میں بہت سستے داموں دستیاب ہے۔”
کچھ صارفین اس حرکت کو روزمرہ کی اشیاء کو دوبارہ استعمال کرنے کا ایک نیا اور منفرد طریقہ سمجھ رہے ہیں، جب کہ دوسرے اس پر بحث کر رہے ہیں کہ یہ محض ایک انوکھا فیشن تجربہ ہو سکتا ہے۔
تاہم، سب سے زیادہ صارفین اس منظر سے محظوظ ہو رہے ہیں اور اس پوسٹ کے جواب میں مضحکہ خیز تبصرے کر رہے ہیں، جس نے اس غیر روایتی فیشن کی دنیا میں ایک دلچسپ مقام بنا لیا ہے۔