وینزویلا کی سپریم کورٹ نے وائرل ویڈیو چیلنجز کی روک تھام میں ناکامی پر ٹک ٹاک پر 10 ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ وینزویلا میں حالیہ مہلک حادثے کے بعد سامنے آیا، جس میں تین بچے ٹک ٹاک کے ایک خطرناک چیلنج کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔
عدالت کی سربراہ جج تانیہ ڈی امیلیو نے کہا کہ ٹک ٹاک نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقصان دہ ویڈیوز کی اشاعت روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔ عدالت نے پلیٹ فارم کو آٹھ دن کے اندر جرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ، عدالت نے ہدایت دی ہے کہ ٹک ٹاک وینزویلا میں ایک دفتر قائم کرے، جو آن لائن مواد کی نگرانی کرے گا اور مقامی قوانین کی تعمیل کو یقینی بنائے گا۔
تاہم، جج نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اگر ٹک ٹاک جرمانے کی ادائیگی سے انکار کرتا ہے تو وینزویلا اسے کیسے نافذ کرے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وینزویلا نے ماضی میں ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزی پر کئی ویب سائٹس کو بلاک کیا ہے۔
نومبر میں، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے 12 سالہ لڑکی کی المناک موت کا الزام ٹک ٹاک پر عائد کیا تھا، جو مبینہ طور پر ایک خطرناک چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے ہلاک ہو گئی تھی۔
دوسری جانب، ٹک ٹاک نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے اور اے پی نیوز کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔