واٹس ایپ نے اپنے ویب صارفین کے لیے ایک نیا فیچر ’چیٹ ود اس‘ متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کا مقصد کمپنی کی سپورٹ ٹیم سے براہ راست رابطہ کرنا ہے۔ یہ نیا فیچر اس وقت آزمائش کے مرحلے میں ہے، جس کی اطلاع واٹس ایپ بِیٹا انفو نے دی ہے۔
یہ فیچر ویب کلائنٹ پر دستیاب ہوگا، اور صارفین کو کسی تیسری پارٹی ایپلیکیشن کا سہارا لیے بغیر واٹس ایپ کی آفیشل سپورٹ ٹیم سے فوری مدد حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ چیٹ ود اس فیچر ایپ کے ہیلپ سیکشن میں موجود ہوگا، جہاں پر صارفین ایک بٹن کے ذریعے براہ راست سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکیں گے۔
اس فیچر کو فعال کرنے پر، صارفین کو ایک پاپ اپ پیغام دکھائی دے گا جس میں بتایا جائے گا کہ جلد ہی سپورٹ ٹیم کی طرف سے ان کی مدد کی جائے گی۔ یہ فیچر ویب ورژن کے استعمال کو مزید سہل اور معاون بنائے گا۔