سیہون شریف: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سخی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔ صدر مملکت نے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، پھول اور چادر چڑھائی ،صدر زرداری سے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔قبل ازیں آصف علی زرداری سخت سکیورٹی کے قافلے میں سخی لعل شہباز قلندر کے مزار پر پہنچے جہاں پر پیپلز پارٹی کی رہنمائوں اور دیگرحکام نے ان کا استقبال کیا ۔آصف علی زرداری سخی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔