راولپنڈی ۔سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 24 اور 25 دسمبر 2024 کو کیے گئے اس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اور کارروائی میں 13 دہشت گرد مارے گئے۔
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ٹرک حادثے کا شکار، 5 اہلکار جان کی بازی ہار گئے، 9 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔