اسلام آباد ۔رفعت مختار نے آئی جی موٹروے پولیس کا چارج سنبھال لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اس سے قبل آئی جی رفعت مختار وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے۔دوران سروس رفعت مختار نے مختلف اہم منا صب پر کام کیا۔
رفعت مختار آئی جی سندھ بھی رہ چکے ہیں۔آئی جی رفعت مختار RPOگوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور بھی رہ چکے ہیں۔آئی جی رفعت مختار کا ادارے کو مزید مضبوط اور عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا
انسپکٹر جنرل آف پولیس رفعت مختار پولیسنگ کی فیلڈ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔آئی جی رفعت مختار پولیس سروس میں انتہائی اعلیٰ ریکارڈ کے حامل پولیس آفیسر ہیں۔آئی جی رفعت مختارپروفیشنل اور ایماندار پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں
موٹروے پولیس دنیا میں ایمانداری اور پیشہ وارنہ کار کردگی میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔افسران ہمیشہ خوش اخلاقی سے مسافروں کی بروقت خدمت کرتے رہیں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں افسران اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔مسافروں کے محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔