ٹورنٹو۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو کینیڈا کے سب سے بڑے سول اعزاز ’آرڈر آف کینیڈا‘ سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو دنیا بھر میں ماؤں اور بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یہ باوقار ایوارڈ دیا گیا ہے۔ وہ اس شعبے کے ایک ممتاز ماہر ہیں اور ان کی تحقیق نے عالمی سطح پر صحت کی پالیسیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔
کراچی سے نجی اسپتال کے ترجمان کے مطابق، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ زچگی اور بچوں کی صحت کے حوالے سے عالمی سطح پر معروف ہیں۔ ان کی انقلابی تحقیق نے دنیا بھر میں صحت عامہ کی پالیسیوں میں تبدیلی کی راہ ہموار کی۔
پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے اس اہم اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز کے لیے بے حد شکر گزار ہیں اور اپنے شاگردوں اور ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔