نئی دہلی ۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں بالآخر ختم ہوگئیں، اور تقریباً ایک سال بعد دونوں ایک ساتھ نظر آئے، جس نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔
آرا دھیا بچن کی اسکول کی سالانہ تقریب میں بچن فیملی ایک ساتھ نظر آئی، جب امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ایشوریا رائے کو اسکول میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
نیہا ککڑ نے پاکستانیوں اور عاصم اظہر سے محبت کا اظہار کیا۔
آرا دھیا بچن دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں، جہاں بالی ووڈ کے کئی مشہور فنکاروں کے بچے بھی پڑھتے ہیں، اور اس اسکول کے سالانہ فنکشن کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
اسکول کی سالانہ تقریب کے دوران ایشوریا رائے اور امیتابھ بچن کو تقریباً ایک سال بعد پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا، اور اس موقع کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ویڈیو میں امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے بات کرتے ہوئے اسکول کی عمارت میں داخل ہو رہے ہیں، اس کے بعد ایشوریا، ابھیشیک اور امیتابھ بچن اسکول انتظامیہ کے ایک کارکن سے بات کرنے کے بعد ایک ساتھ بیٹھ جاتے ہیں۔
اس ایونٹ سے سامنے آنے والی تصاویر میں ایک میں ایشوریا اپنے سسر امیتابھ بچن کے ساتھ بات کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں ابھیشیک کو ایشوریا کا دوپٹہ اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ابھیشیک کا یہ حفاظتی انداز مداحوں کے دل کو چھو گیا، اور کمنٹس میں طلاق کی افواہوں کے درمیان جوڑے کو ایک ساتھ دیکھ کر مداحوں نے خوشی اور سکون کا اظہار کیا۔