ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اسمارٹ واچز اور فٹنس ٹریکرز کا استعمال صارفین کو “فار ایور کیمیکل” نامی مضر مادے سے متاثر کر سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، مہنگے مواد، خاص طور پر فلورینیٹڈ سنتھیٹک ربر سے بنے کلائی پٹے بڑی مقدار میں پرفلورو ہیگزانوئک ایسڈ (PFHxA) نامی کیمیکل رکھتے ہیں، جو پی ایف ایز (PFAS) کی ایک قسم ہے اور انسانی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔
پی ایف ایز کیمیکلز کا ایک گروپ ہے جو پانی، پسینے اور تیل سے بچاؤ کی خصوصیات کی وجہ سے روزمرہ کی اشیاء میں استعمال ہوتا ہے۔ تاہم، ان کی ماحول میں تحلیل نہ ہونے کی خصوصیت اور صحت پر اثرات نے تحفظات کو جنم دیا ہے۔
تحقیق کے سربراہ پروفیسر گراہم پیسلے، جو یونیورسٹی آف نوٹرے ڈیم سے وابستہ ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل ہماری جلد کے ساتھ طویل عرصے تک جڑے رہ سکتے ہیں، اور اس کے نتائج صحت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ مہنگے پٹوں (30 ڈالر سے زیادہ قیمت والے) میں فلورین کی مقدار سستے پٹوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے، جس سے ان میں مضر کیمیکل کی موجودگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ نتائج اسمارٹ واچز اور فٹنس ٹریکرز کے صارفین کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں، خاص طور پر ان مواد کے انتخاب میں جو براہ راست جلد کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں۔